<p>پلوامہ: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں پارٹی ورکرس کنونشن کے دوران جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر سید محمد الطاف بخاری نے حکمران جماعت نیشنل کانفرنس کی سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ’’اس جماعت نے اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود عوامی مسائل کو نظر انداز کیا اور اپنے انتخابی وعدوں کا ایک فیصد بھی پورا نہ کیا۔‘‘</p><p>الطاف بخاری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کے دوران دفعہ 370 کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی، مفت بجلی اور راشن میں اضافے جیسے وعدے کیے جنہیں پورا کرنے کے لیے عملی اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے، جس سے عوام کو ایک بار پھر دھوکہ ملا۔</p>